اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی یوم قدس کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کر کے دنیا کے تمام مسلمانوں کو اس عظیم دن کی مناسبت سے ریلیاں نکالنے اور ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بیان میں آیا ہے کہ عالمی یوم القدس تمام مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کا سنبل ہونے کے عنوان سے ملت فلسطین کی آزادی اور عالمی استکبار سے اظہار نفرت کے لیے صدائے احتجاج بلند کرنے کا دن ہے اس دن کی رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) نے بنیاد رکھی اور مسلمانوں کو ماہ صیام کے آخری جمعہ کو مظلوم ملت فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت دی۔ لہذا امت مسلمہ کا عقلی اور شرعی فریضہ ہے کہ اس دن کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔
اس بیان میں مزید آیا ہے کہ حضرت امام خمینی نے مسلمانوں کو بیدار کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے فورا مسئلہ فلسطین کو علاقائی اور ملکی سطح سے اٹھا کر عالمی مسئلہ قرار دیا اور قرآن کریم کے اس حکم کے مطابق کہ " وَلَن يَجْعَلَ اللَّـهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا" اسلام کے دشمنوں کے بنائے ہوئے نیل سے فرات تک کے منصوبے کو ناکام بنایا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بیان میں آیا ہے کہ عالمی یوم القدس اس سال ایسے حالات میں منایا جائے گا کہ عالم اسلام بے شمار دردناک مصائب و آلام سے جھوج رہا ہے فلسطین پر صیہونی قبضہ جاری ہے روزانہ دسیوں افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں مسجد الاقصیٰ پر صیہونی حملے جاری ہیں، صیہونیت کے پروردہ کتوں تکفیری دھشتگردوں کے ذریعے مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے عراق، شام، یمن، بحرین اور پاکستان کے علاوہ اب ترکی بھی دھشتگردانہ کاروائیوں کی لپیٹ میں ہے، یمن کی مظلوم عوام روزے کی حالت میں اللہ اکبر، الموت لامریکا، الموت لاسرائیل، اللعنۃ علی الیھود و النصر للاسلام کے نعرے بلند کر رہے ہیں، بحرین میں آل خلیفہ کے ظلم و ستم کی داستان بھی روز بروز تازہ ہو رہی ہے کبھی علما کو جیلوں میں بند کیا جاتا ہے اور کبھی ان کی شہریت منسوخ کر کے انہیں ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی ایسے موقع پر تمام عالم اسلام مخصوصا اپنے اراکین کو پوری بیداری اور ہوشیاری کے ساتھ زیادہ سے زیادہ یوم القدس کی ریلیاں نکالنے کی دعوت دیتی ہے تاکہ اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کی صدا عالمی استکبار کے کانوں تک پہنچے اور خدا کرے ایک دن ایسا آئے کہ بیت المقدس غاصب اسرائیل کے قبضے سے آزاد ہو جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲